راولپنڈی (سٹی رپورٹر)مرکزی جامع مسجد حنفیہ، جامع مسجد روڈ راولپنڈی میں شبِ برات کے مقدس موقع پر ایک عظیم الشان اور روح پرور محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا محفل کی صدارت زونل خطیب اوقاف راولپنڈی مفتی طارق محمود قادری نے کی، جبکہ موہڑہ شریف سے پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔

محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا محبوب الحسنین چشتی اور خطیبِ مرکزی جامع مسجد راولپنڈی مولانا محمد عاقل سلطانی نے شبِ برات کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ یہ مبارک رات اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو سمیٹنے اور توبہ و استغفار کی رات ہے، جس میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کرنی چاہیے .
محفل میں ممتاز سماجی شخصیت حاجی محفوظ اور حافظ حسن فریدی نے بطور خاص شرکت کی۔ ان کے علاوہ ثناء خوانِ مصطفیٰ میں حاجی حنیف نوری، محمد رؤف قادری، استاد سلیم، حافظ منیر اظہر، اور شیخ اعظم خورشید سمیت کثیر تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔ محفل کے اختتام پر رقت آمیز دعا کی گئی اور شرکاء کے لیے سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا.

