اسلام آباد(سٹی رپورٹر )پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کا ظہرانہ میڈیا ہیڈ مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد سردار سلیم الیاس نے خوش آمدید کہا اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔ ملاقات کے دوران صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام الرحمن کمبوہ اور سردار سلیم الیاس نے پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کو انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام جاری مختلف فلاحی و سماجی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جماعت خدمتِ خلق کے مشن کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید وسعت دے رہی ہے انکا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ صحافی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور آئندہ بھی مثبت، تعمیری اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی تعاون، روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف کے حصول پر اتفاق کیا گیا.
اس موقع پر پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے مرکزی مسلم لیگ کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے انکو یقین دلایا کہ ہمارے ممبران آپکی فلاحی خدمات میں ہمیشہ آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر صدر پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن صباء شاہین ، جنرل سیکرٹری ثانیہ اعوان ملک ،سینیئر نائب صدر راجہ رفاقت حسین، فنانس سیکرٹری سویرا عباسی ، سیکرٹری اطلاعات عمر فاروق، سوشل میڈیا ہیڈ عثمان مغل، کو سوشل میڈیا ہیڈ ذیشان راجہ، ممبر گورننگ باڈی مریم داؤد احسان راج اور حمزہ شعیب اور دیگر ممبران شریک تھے.

