منہاج القرآن فرینکفرٹ کے زیر اہتمام یومِ ولادت ڈاکٹر طاہر القادری پر محفل نعت کا انعقاد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی کے زیر انتظام محفل نعت بسلسلہ یوم ولادت پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری منعقد ہوئی جسکی صدارت چوہدری اظہر فاروق صدر منہاج القرآن فرینکفرٹ نے کی، فرینکفرٹ کے ایک مقامی ہال میں تقریب منعقد ہوئی تلاوت قرآن پاک حافظ محمد حماد القادری کی اور نقبات کے فرائض راجہ وحید سلطان نے کی نعت خواں میں محمد اشفاق,سید زبیر ترمزی، صاحبزادہ محمد حمادالقادری، عادل بشیر اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے،سید نظام الدین شاہ ،شیفق مراد معفتی ممتاز حسین پیر زادہ نے خطاب کیا اور تقریب کے اختتام پر صدر میاں مقصود نے تمام شرکاء کا شکریہ کے کلمات اداکئے، تقریب کا تعاون چوہدری نورحسین ، عاطف عمران ڈار،علی بھائی ایم ایس ٹریولز ٹیسٹ اف پاکستان نے کیا۔