وفاقی دارالحکومت میں 2 لاکھ 30 ہزار 650 گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب مکمل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی دارالحکومت میں 2 لاکھ 30 ہزار 650 گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب مکمل ہو گئی۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں گاڑیوں کی ایم ٹیگ رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ ایک روز کے دوران 1357 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ہیں،اب تک 2 لاکھ 30 ہزار 650 گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب مکمل ہو گئی۔

رمضان المبارک کے دوران بھی تمام سینٹرز پر خدمات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ایکسائز ٹیموں کی کارروائی کے دوران بغیر ایم ٹیگ گاڑیاں تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا،مرکزی شاہراہوں اور چیک پوائنٹس پر نصب جدید ریڈرز سے گاڑیوں کی مسلسل ایم ٹیگ اسکیننگ بھی جاری ہے۔۔ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن نے بتایا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی شہر میں نقل و حرکت کی کو محدود کیا جا رہا ہے، شہری با آسانی قریبی سینٹر سے ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔