ونٹر گیمز 2026: میلان میں فیگر اسکیٹنگ شو، شاندار پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے

میلان(ویب ڈیسک ) اٹلی میں جاری ونٹر گیمز 2026ء کے دوران آئس سکیٹنگ ایرینا میں فیگر سکیٹنگ شو میں ایتھلیٹس نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے ، شائقین ایتھلیٹس کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دیے، میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس نے اپنی جیت کا بھرپور انداز میں جشن منایامینز چیمپئن نے کنگ فو پانڈا والا لباس پہنا، اداکار جیکی چن بھی مقابلے دیکھنے کیلئے آئس سکیٹنگ ایرینا پہنچے جن کی موجودگی نے شائقین کے جوش و جذبے میں مزید اضافہ کر دیا۔