مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب درخواست، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے عدالت میں دلائل مکمل کرلیےاحتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی درخواست پر سماعت کی نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز تفتیش بند ہو چکی ہے، نیب نے استدعا کی کہ احتساب عدالت انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دے جس پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔