اسلام آباد (کرائم رپورٹر )اسلام آباد پولیس ڈولفن اسکواڈکی وفاقی دارلحکومت میں رواں سال 2026کے ابتداعی تین ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکارروائیاں جاری۔ڈولفن اسکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی کارروائیوںکے دوران 01لاکھ 54 ہزار سے زائدموٹر سائیکل اور64ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا، اس دوران 20راہزنوںسمیت 25مشکوک افراد کو گرفتار کرکے مختلف تھانہ جات منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس ڈولفن اسکواڈ وفاقی دارلحکومت میں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ہر اول دستے کا کام کرتے ہوئے شہریوں کی سہولت اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈولفن اسکواڈنے وفاقی دارلحکومت میں رواں سال 2026کے ابتداعی تین ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور خصو صی کارروائیوں کرتے ہوئے سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران 01لاکھ 54 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں اور 64 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا۔اسی عرصہ میں 20راہزنوںسمیت 25مشکوک افراد اور 45افغان شہریوں کو گرفتار کرکے جبکہ 160گاڑیوںاور 2,036موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لئے مختلف تھانہ جات منتقل کیا۔
ڈولفن اسکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے قبضہ سے منشیات ،غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا جبکہ چوری شدہ 10گاڑیاں اور 65موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے۔اسی عرصہ میں 46عدالتی مفروران ،65اشتہاری ملزمان اور 173عادی مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔اسلام آباد کے مختلف زونز میں دوران ڈیوٹی ڈولفن اسکواڈ نے گشت کے دوران ای پی پی ایپ پر 01لاکھ 95ہزار132افراد کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی عمل میں لائی جبکہ 01ہزار764کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائیاںعمل میں لائی گئیں ۔ایس پی ڈولفن اویس علی خان نے تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔
شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

