ایف آئی اے کی کارروائی، سمیع ابراہیم کی والدہ نے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(سی این پی)سینئرصحافی و اینکرسمیع ابراہیم کی والدہ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔دائر درخواست میں کہاگیاکہ سمیع ابراہیم کیخلاف انکوائری غیر قانونی، کالعدم قرار دی جائے،درخوست کے فیصلے تک ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، ایف آئی اے کو سمیع ابراہیم کی گرفتاری سے بھی روکا جائے،سمیع ابراہیم اس وقت امریکا میں ہیں چودہ پندرہ مئی کی درمیانی رات واپس آئیں گے۔