صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، پیپلزپارٹی کا بجٹ پر حکومت سے تعاون کا گرین سگنل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر اور وزیر اعظم کی ملاقا ت کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، حکومتی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجٹ کے معاملے پر حکومت سے تعاون کا گرین سگنل دے دیا، شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری سے گرمجوش انداز میں بغل گیر ہوئے، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی بہترین انتخابی مہم کو سراہا اور گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔

اُنہوں نے صدر مملکت کو گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان ہیں، نوجوانوں کو بہترین انداز میں پیغام پہنچایا، آخر برخوردار کس کا ہے، وزیراعظم نے بجٹ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی متعدد تجاویز تسلیم کرلیں جب کہ پیپلزپارٹی نے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی، بجٹ پیش کرنے کیلئے تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔