ڈی آئی خان دھماکہ، 3 شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) ڈی آئی خان کی درا زندہ چیک پوسٹ دھماکے کے 3 شہداء کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ، کسٹمز کے حوالدار فرمان، سپاہی اسامہ اور ریسکیو اہلکار شریف اللّٰہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سول و عسکری حکام، پولیس، کسٹمز، ریسکیو 1122 اور لواحقین نے شرکت کی۔

پولیس دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دی، تینوں شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں ، واضح رہے کہ درا زندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔