مظفر آباد (بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں سے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ایل اے-02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، ایل اے-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، ایل اے-04 کھڑی سے چوہدری رخسار احمد اور ایل اے-05 برنالہ سے وقار احمد نور کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایل اے-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے-07 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق، ایل اے-09 نکیال سے عمیر نعیم، جبکہ ایل اے-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق ایل اے-11 سہنسہ سے محمد آصف، ایل اے-12 چڑھوئی سے محمد ریاست خان، ایل اے-13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد اور ایل اے-14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
باغ، پونچھ اور دیگر علاقوں میں بھی پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، ایل اے-15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس، ایل اے-16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان، ایل اے-17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز اور ایل اے-19 ہجیرہ سے سردار عامر الطاف خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
مظفرآباد ڈویژن سے ایل اے-29 مظفرآباد سٹی پر سید افتخار علی گیلانی، ایل اے-30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے-32 چکار سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ایل اے-33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید امیدوار ہوں گے۔
مہاجرین جموں کشمیر کی نشستوں پر بھی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں، جن میں ایل اے-34 جموں ون سے ناصر حسین ڈار، ایل اے-35 جموں ٹو سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے-37 جموں فور سے مریم جاوید اور ایل اے-38 جموں فائیو سے ذیشان علی شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری فہرست میں دیگر حلقوں کے امیدواروں میں شاہ غلام قادر، نورین عارف، راجہ محمد صدیق، محمد نعیم خان، سید شوکت علی شاہ، محمد یاسین لون اور محمد احمد رضا قادری بھی شامل ہیں، پارٹی قیادت کے مطابق امیدواروں کا انتخاب حلقہ وار سیاسی صورتحال اور تنظیمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

