وزیراعظم شہباز شریف کی کفایت شعاری اقدامات میں 30 جون تک توسیع کی منظوری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات میں 30 جون تک توسیع کی منظوری دے دی ہے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیوں میں ایندھن کے استعمال میں 50 فیصد کمی برقرار رکھنے کے فیصلے میں بھی 30 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ رکھنے کے احکامات بھی 30 جون تک نافذ العمل رہیں گے، جبکہ سرکاری افسران اور حکام کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی بھی اسی مدت تک برقرار رہے گی، یہ نوٹیفکیشن خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا۔