وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی وفد سے ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک، مذاکرات سے قبل اہم پیش رفت

برگن سٹاک (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایرانی اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے آغاز سے قبل ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر ابتدائی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی وفد سے بھی ملاقات کر چکے ہیں، ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور محمد باقر قالیباف شامل ہیں۔