اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی صدر مسعود پزیشکیان کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، وہ ایرانی صدر کے سرکاری وفد کے رکن کے طور پر اسلام آباد آئے ہیں، نور خان ایئربیس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخ، مذہب اور ثقافت میں گہرے اور مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی قیادت اور عوام نے ایرانی وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہا ہے، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ سطحی دوطرفہ مذاکرات متوقع ہیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

