صوابی: (سی این پی) جامعہ حفضہ اسلام آباد میں زیر تعلیم دو کمسن بچیاں جن کا تعلق اپر دیر سے تھا اور عمر بالترتیب نو برس اور چھ برس تھی ۔مدرسے کی گاڑی میں دوران سفر موٹروے پر اسلام آباد سے اپردیر جاتے ہوئے صوابی کے قریب گاڑی خراب ہوگئی جسے درست کروانے کے بعد ڈرائیور فرحاد خان روانہ ہو گیا لیکن بچیاں وہیں رہ گیی کچھ دیر بعد موٹروے کی پٹرولنگ افسران نے بچیوں کو پریشان حال دیکھا معلومات لینے پر جب پتہ چلا بچیوں کو صحیح طور پر کسی رشتے دار کا موبائل نمبر بھی یاد نہیں تھا اس صورتحال میں دونوں بچیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر بیٹ آفس پہنچایا گیا بعد ازاں مختلف ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بچیوں کے رشتے داروں کا پتہ لگا کر اطلاع کر دی گئی جس پر بچیوں کے چچا موقع پر پہنچے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ہمراہ لے گئے اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">