اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ، محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

