جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے معطل، ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث روانگی روک دی گئی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لئے معطل کر دی گئی ، ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں معطل کی گئی ہے، ٹرین آج (25 اگست) اور کل (26 اگست ) روانہ نہیں ہوگی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی ، علاوہ ازیں انتظامیہ کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو 2 روز تک جیکب آباد تک محدود کیا گیا ہے۔