برمنگھم (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ نے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا ، کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، کوچز نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے کنڈیشنز کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائی۔
صائم ایوب، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ اور رضااللہ نے سکواڈ جوائن کرنے کے بعد ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ، واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی کل آرام کریں گے ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

