اسلام آباد۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیاربنانے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے،نوجوانوں کو بااختیاربناناوقت کا تقاضاہے،پاکستانی نوجوان دنیاکے منظرنامے کو منفردشکل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وہ نیشنل یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بہترین اور ہنرمند نوجوان تقریب میں موجود ہیں،پاکستان کی بنیادایک خواب پر رکھی گئی،علامہ اقبال کے خواب کو قائداعظم نے تعبیردی،نوجوانوں نے قائداعظم کے کندھے سے کندھاملاکرآزادی حاصل کی۔
نوجوانوں نے گلی گلی،قریہ قریہ میں پاکستان کا مطلب کیالاالہ اللہ کانعرہ پہنچایا،اللہ کاشکرہے کہ پاکستان ہنرمندنوجوانوں کاملک ہے،پاکستان کی نوجوان آبادی ملکی ترقی میں اہم کرداراداکررہی ہے ہرفورم پر نوجوان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں،پاکستانی نوجوان دنیاکے منظرنامے کو منفردشکل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں
موسمیاتی تغیرکے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں،نوجوانوں کو بااختیاربناناوقت کا تقاضاہےحکومت نوجوانوں کو بااختیاربنانے کے لیےمختلف اقدامات کررہی ہے،ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے،ہم نے فلسطین کے 200طلبہ کو پاکستانی اداروں میں داخلے دیئےاسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے
اقوام عالم فلسطینیوں کی نسل کشی کورکوانے کیلئے اپناکرداراداکرے،پاکستان 1967سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتاہے،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،کوئی بھی شخص یاقوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔