2 منشیات سپلائر گرفتار،ساڑھے 3 کلو سے زائد چرس برآمد۔

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،ساڑھے 3 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2 کلو 320 گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔