مظفرآباد(بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے لیے چوہدری یاسین کو نامزد کر د یا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزارت عظمی کے لیے چوہدری یاسین کو چن لیا ہے ان کا نام بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے بعد اناؤنس کیا اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت بھی موجود تھی پیپلز پارٹی نے وزارت عظمی کے لیے چار ناموں پر غور کیا جن میں چوہری یاسین لطیف اکبر اور سردار یعقوب کا نام شامل تھا .
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری یاسین کو فائنل کر لیا پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان آج ہوگا ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھی آئندہ 24 گھنٹے میں پیش کی جائے گی یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک شروع کی تھی کہ حکومت کے اخراجات زیادہ ہیں محکمے موجود ہیں لیکن وزرا کو محکمہ الاٹ نہ کیے گئے قانون ساز اسمبلی کے تمام اراکین عہدوں پر فائز ہیں جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ہم حکومت راضی ہو گئی کہ موجودہ وزیراعظم کو تبدیل کیا جائے گا.
ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف ہونے والے عدم اعتماد میں شدید اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے تاہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں پیپلز پارٹی نے چوہدری یاسین کو فائنل کیا ہے آئندہ تحریک عدم اعتماد کے بعد چوہدری یاسین کو بطور وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ہے. پیپلز پارٹی کو عدم اعتماد لانے کے لیے فارورڈ بلاک کی بھی حمایت حاصل ہوگی.یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین کے خلاف جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں 8 کروڑ روپے مالیت کی 70 کنال اراضی کی کر پشن کا کیس تھا ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کو مقدمہ سے باعزت بری کردیا۔

