ملک طارق کا دعویٰ: فاؤنڈر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، مخالفین کو 25 جنوری کو منہ کی کھانی پڑے گی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) واپڈا ٹائون اسلام آباد سوسائٹی کے صدر کے امیدوار ملک طارق حسین نے کہا ہے کہ انقلاب گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا میرے مخالفین کو میڈیاٹائون میں بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا کہ مخالفین عدالتوں میں جا کر یہ چاہتے ہیں کہ ہم کسی طریقے سے سوسائٹی انتظامیہ میں آ جائیں لیکن ان نام نہاد اور نو سر باز لوگوں کو سوسائٹی انتظامیہ میں کبھی نہیں آنے دیں گے۔ مخالفین میڈیا ٹائون میں بھی الیکشن رکوانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں لیکن ان منفی سوچ کے لوگوں کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ان کو دو سو ووٹ بھی نہیں ملیں گے پھر ان کو اپنی اوقات کا پتہ چلے گا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ الیکشن کے رزلٹ سے پتہ چل جاۓ گا، انشاء اﷲ واپڈا ٹائون اور میڈیا ٹائون میں کامیابی ہماری ہوگی 25جنوری کو کامیابی ہمارے قدم چومے گی ہم ان کو واپڈا اور میڈیا ٹاؤن میں کسی سیٹ پر بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مخالفین جو مجھ پر الزام عائد کرتے ہیں وہ بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ میرا مخالف گروپ واپڈا ٹاؤن میں بھی مخالفت کررہا ہے اور پچیس جنوری کو میڈیا ٹائون میں ہونے والے الیکشن میں بھی یہی لوگ میرے مخالف ہیں، 25 جنوری کو انشاءﷲ انہیں منہ کی کھانا پڑے گی اور فاونڈر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔