نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میانمار کے وزیر خارجہ یو تھان سوی سے ٹیلی فونک گفتگو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے میانمار کے وزیر خارجہ یو تھان سوی سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی معاملات پر آئندہ بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔