گل پلازہ آتشزدگی وزیراعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان

کراچی ( بیورو رپورٹ ، ویب ڈیسک) سندھ کے صوبائی دارلحکومت کراچی میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ جاں بحق ہو نے والوں کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک کروڑ روپے فی کس دینے کا اعلان یہ علان انھوں نے پریس کانفر نس کر تے ہوے کیا انھوں نے کہا کہ گل پلازہ سے 15 لاشیں مل چکی ہیں.

22 افراد کو معمولی زخم آئے، وہ گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 65 افراد تاحال لاپتہ ہیں، واقعہ میں 80 افراد متاثر ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دو دن پہلے افسوس ناک واقعہ پیش آیا، گل پلازہ سب ہی کبھی نہ کبھی جا چکے ہوں گے، سوا دس بجے کے قریب آگ بھڑکی، آگ لگنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، شاید شارٹ سرکٹ کہ وجہہ سے آگ لگی،انہوں نے کہا کہ 100 فائر فائٹر کے ایم سی اور 100 فائر فائٹر 1122 کے وہاں آئے، صوبائی وزیر سعید غنی، مئیر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی مئیر سلمان اور میں بھی وہاں گیا، نیوی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مدد کی۔