کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ اسمبلی میں سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرار داد منظور کر لی گئی ، سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے، سندھ حکومت لیوی ٹیکس ختم نہیں کر سکتی، وفاقی حکومت سے مطالبہ کر سکتے ہیں ، قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے لیوی ٹیکس ختم کیا جائے، سندھ اسمبلی نے قراداد منظور کر لی۔

