امریکی وزیر دفاع: ایران کے معاملے میں پینٹاگون صدر ٹرمپ کے احکامات پر کارروائی کے لیے تیار ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے صدر ٹرمپ جو چاہیں گے پینٹاگون وہ کرنے کو تیار ہوگا، ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا تمام آپشنز استعمال کرنے کیلئے تیار ہے، ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا موقع تھا، ایران کو اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ امریکا نے اپنا بحری بیڑہ مشرقی وسطیٰ میں تعینات کر دیا ہے، گزشتہ روز امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بحری بیڑہ تیزی سے بھرپور طاقت اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، اس کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور ایرانی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔