اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد میں آج پاکستان اسلامک ریپبلیکن پارٹی کے چیئرمین جناب اظہر محمود، انفارمیشن سیکرٹری حضور بخش بلوچ، ڈسٹرکٹ اسلام آباد پارٹی ارگنائزر رانا جان زیب، ملک نظابت، ملک افتخار اور دیگر پارٹی ممبران کی موجودگی میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں اسلام آباد میں پارٹی کی ایکٹیوٹی اور تنظیم سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ پارٹی نے اعلان کیا کہ اگلی میٹنگ ایک ہفتے میں ہوگی جس میں ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے تمام نئے اور موجودہ پارٹی ممبران اور ارگنائزر شریک ہوں گے، تاکہ پارٹی کی ڈسٹرکٹ اسلام آباد کی باڈی کی تشکیل اور مضبوطی کے حوالے سے مشاورت مکمل کی جا سکے۔
پارٹی نے اپنے منشور کے مطابق اسلام آباد کی ترقی کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ذمہ داران و کارکنان کو ممبرشپ مہم کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سب مل کر ایک خوشحال پاکستان کے لیے کام کریں گے۔

