اسرائیل اور ایران کے کشیدگی کے دوران خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

دبئی (ویب ڈیسک) اسرائیل اور امریکا کی ایران کے ساتھ کشیدگی میں خلیجی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور ایرانی حملوں کے بعد قطر کا انڈیکس 0.9فیصد گر گیا، قطر نے کشیدگی کے باعث ایل این جی پیداوار معطل کر دی۔

رپورٹس میں لکھا گیا کہ رأس لفان تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد فورس میجر کا امکان ہے، مسقط انڈیکس میں 1فیصد سے زائد کمی، کویت 0.6فیصد اضافے سے بند ہوا رائٹر نے یہ بھی لکھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوا، سعودی سٹاک مارکیٹ میں 0.5فیصد، آرامکو میں 2.2فیصد اضافہ دیکھا گیا دوسری جانب سابک کے حصص میں 3.1فیصد اضافہ دیکھا گیا جب کہ جی سی سی ویلتھ فنڈز سے مارکیٹ سپورٹ کی تجویز پیش کی گئی۔