پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

لاہور(بیورو رپورٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی و وسطی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ دوپہر کے وقت میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، وسطی و جنوبی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے وقت میں گرم رہا۔دوپہر کے وقت میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلتی رہیں،وسطی و جنوبی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16اور زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح33 فیصدریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 156فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 235، اے آر سی لاہور 158، برکی روڈ261،عسکری ٹین261، علامہ اقبال ٹاون 170،ڈی ایچ اے فیز فائیو 112،کنٹونمنٹ 147،ماڈل ٹا ئون 188اور سی ای آر پی آفس میں147ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔