اسرائیلی پارلیمنٹ نے 2026 کے بجٹ میں بڑی فوجی اخراجات کی منظوری دے دی

تل ابیب(ویب ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ نے 2026 کے لئے بجٹ کی منظوری دیدی جس میں فوجی اخراجات میں بڑی اضافے کی منظوری دی گئی ہے اس اقدام سے نیتن یاہو قبل از وقت انتخابات سے بچنے کے قابل ہو گئے ہیں کیونکہ ایران کے خلاف جنگ جاری ہے، فوجی بجٹ 10 ارب ڈالر سے زائد بڑھ کر 45 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جو 2023 کے بجٹ سے دوگنا سے زیادہ ہے، جس سے پہلے غزہ میں نسل کشی کی جنگ شروع ہوئی تھی، کل بجٹ 245 ارب ڈالر ہے۔

ووٹنگ سے پہلے سخت گیر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لئے تاریخی موڑ ہے، انہوں نے کہا ہمارے پاس مشرق وسطیٰ کو نئے سرے سے شکل دینے کی صلاحیت ہے، یہ بجٹ قوم کو جیت کے لیے تیار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک دائیں بازو کی حکومت کے تحت یہ بجٹ پاس کر رہے ہیں جو اپنے دور کو مکمل کرنے اور سکیورٹی، معیشت اور عدالتی اصلاحات کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔