کبریٰ خان کی پرانی ویڈیو وائرل، اردو تلفظ سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر زیر بحث

کراچی (ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ کبریٰ خان کو کچھ الفاظ بولنے میں پیش آنے والی مشکل کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر وائرل ہو گئی برطانیہ میں پلنے بڑھنے والی کبریٰ خان کا اردو لہجہ شروع سے کچھ مختلف رہا، تاہم ڈراموں میں کام کے بعد ان کی اردومیں کافی بہتری آئی ہے حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر پھر سے وائرل ہوا ہے، جس میں وہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان کے ساتھ گفتگو کر رہی ہیں۔

گفتگو کے دوران ان سے ایسے اردو الفاظ کے بارے میں پوچھا گیا جن کے تلفظ میں انہیں مشکل پیش آتی ہے، جس پر کبریٰ خان نے بتایا کہ انہیں تبلیغی لفظ ادا کرنے میں مشکل ہوتی ہے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ میں اس لفظ کو الگ سے درست ادا کر لیتی ہوں لیکن جملے میں استعمال کرتے وقت اکثر غلطی ہو جاتی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں،کچھ صارفین نے کبریٰ خان کی معصومیت کو سراہتے ہوئے انہیں بہت پیاری قرار دیا ہے، جبکہ دیگر کاکہناہے کہ انہوں نے ابتداء میں رومن اردو بولی اور بعد میں باقاعدہ اردو سیکھی۔