اسحاق ڈار اور ایمن الصفدی کا رابطہ، پاکستان کا علاقائی استحکام کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار اور ایمن الصفدی نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

دوسری جانب اُنہوں نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کو دہرایا کہ وہ تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں استحکام کی حمایت جاری رکھے گا۔