بھارت اپنی پراکسیز بند کرے، ورنہ انجام عبرت ناک ہوگا. وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

لاہور(بیورو رپورٹ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے بہتر ہے کہ وہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی اپنی پراکسیاں بند کرے عظمیٰ بخاری کی کامیاب معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق قومی تاریخ کا ایک یادگار اور سنہرا باب بن چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ہماری بہادر افواج نے وہ کارنامے سرانجام دیے جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارنامے دنیا کی افواج کے لیے سٹڈی کیس بن چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، جبکہ پاکستان کے ہر شہری کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فوجی قیادت پر فخر ہے مزید برآں، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان کے لیے سب سے پہلی ترجیح امن ہے، جو امن کو کمزوری سمجھے گا اس کا حشر بھارت جیسا ہوگا۔