جے اے اے سی رہنما شوکت نواز میر کی دکان پر مبینہ ریاست مخالف مواد کے الزام میں چھاپہ

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے کور کمیٹی ممبر شوکت نواز میر کی دکان پر اچانک چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دکان کی تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں وہاں سے مبینہ طور پر ریاست مخالف اور اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے برآمد ہونے والے تمام مواد کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش تیزی سے جاری ہے، جبکہ متعلقہ حساس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کے مختلف پہلوؤں اور محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پس پردہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔