اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے دورے کے لیے تہران سے روانہ ہو چکے ہیں، ایران کے نیم سرکاری میڈیا ادارے تسنیم کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے روانگی سے قبل پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی کوششیں قابل ذکر تھیں۔
تسنیم کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ اس دورے کا مقصد نہ صرف پاکستان کے تعاون کی تعریف کرنا ہے بلکہ امریکہ کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینا بھی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شقوں پر بین الاقوامی قوانین اور ایران کے جائز حقوق کے مطابق عمل کیا جائے۔
پزشکیان نے مزید کہا کہ معاہدے پر عملدرآمد بہت سے علاقائی چیلنجز کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے اور ایک ایسے وقت میں زیادہ سے زیادہ استحکام پیدا کر سکتا ہے جب اسلامی ممالک کے خلاف اسرائیلی حملے اور فوجی جارحیت جاری ہے، ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ دورے کے دوران بات چیت میں توجہ تجارت، معیشت، ثقافت، سلامتی، دفاع اور وسیع تر علاقائی امن و استحکام میں تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز ہو گی۔

