اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) تھانہ بنی گالا پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث سگے باپ، سابق شوہر اور سسر کو گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان نے تھانہ بنی گالا کی حدود میں 20 مئی کو مسمات بشریٰ کو قتل کردیا تھا.
ملزمان نے قتل کو بجلی کا کرنٹ لگنے کا واقعہ ظاہر کرکے فوری تدفین کردی تھی تاہم اسلام آباد تھانہ بنی گالا پولیس نے سیف سٹی کیمروں، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ظاہر شاہ (سگا باپ)، اسد خان (سابق شوہر) اور پیر محمد (سسر) شامل ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

