عجمان (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، بنگلا دیش ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا ، پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، پاکستان کی جانب سے صدف شمس 37 اور منیبہ علی 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

