Donald Trump capitalnewspoint.com 1

امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کے داخلے کی اجازت نہیں دیں گے . ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب بڑھنے والے تارکین وطن کے قافلوں کو فوری طور پر روکا جائے، بصورت دیگر میکسیکو پر عائد محصولات دوگنا کردیے جائیں گے ، صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کے بعد تارکین وطن کے قافلے دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں ، ٹرمپ کے مطابق تارکین وطن کے قافلوں کو روکنے کے لیے میکسیکو، ریاست ٹیکساس کے گورنر اور امریکی بارڈر پیٹرول کو آگاہ کردیا گیا ہے۔