انطالیہ (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی COP31 کانفرنس میں شرکت کے بعد انطالیہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے ، جمہوریہ ترکیہ کے نائب وزیر ماحولیات حسن سوور نے وزیراعظم کو انطالیہ ایئرپورٹ پر الوداع کیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے COP31 عالمی رہنماؤں کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

