Sharjel Memon CaoitalNewsPoint.Com

شرجیل میمن کا پنجاب میں بارشوں کی صورتحال پر اظہار افسوس، متاثرین سے اظہار ہمدردی

کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پنجاب میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر اظہار افسوس کیا ہے ، سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ ایک مشکل اور انتہائی افسوسناک صورتحال ہے، راولپنڈی میں ہونے والی تباہ کن بارشوں سے متاثرہ تمام افراد کے لیے ہماری دعائیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے دعا گو ہیں، ہم ایسی آفات کو کبھی سیاست کی نذر نہیں کریں گے ، سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارا قومی میڈیا اس تباہی کے پیمانے کو نظر انداز کرتا دکھائی دیتا ہے، ماضی میں کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش کو بھی بڑے پیمانے پر کوریج دی جاتی رہی ہے ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر متاثرہ انسان توجہ، ہمدردی اور تعاون کا حق دار ہے۔