پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہ آیا، یکم ربیع الثانی 14 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) ملک بھر میں کہیں بھی ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اعلان کر دیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا، جہاں مطلع صاف تھا وہاں سے بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم ربیع الثانی سوموار 14 ستمبر کو ہوگی۔