اسلام آباد (احسان بخاری) وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کو ایف14/15 کے متاثرین کے ایک سو سے زائد لیٹر روکنے‘مبینہ کرپشن کے الزام میں ایکشن لیتے ہوئے فوری ہٹا دیا اور ڈی جی کو ہدایت کی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو واپس بھجوا دیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ محمد محمود فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن میں ایک اہم میٹنگ لے رہے تھے کہ متاثرین جو کہ ایف 15/14 سیکٹر کے تھے پیش ہوئے متاثرین نے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد پر الزام عائد کرتے ہوئے سیکرٹری ہائوسنگ محمد محمود کو بتایا کہ پندرہ سے بیس لاکھ روپے ایک لیٹر پی او ایل کا لیا جاتا ہے.
جس پر سیکرٹری نے فوری ہدایت کی کہ متاثرین کو پی او ایل لیٹر اینڈ ایف اے ایل لیٹرجاری کریں جس پر 60فیصد لیٹر جاری کردیئے گئے جبکہ ڈائریکٹر لینڈ کو فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا اور ہدایت کی کہ ان کی ڈپوٹیشن ختم کرکے واپس بھجوا دیا گیا ، اوصاف نے اس حوالے سے تصدیق کے لئے سیکرٹری ہائوسنگ محمد محمود سے ڈائریکٹر لینڈ کو ہٹانے کے حوالے سے رابطہ کیا .
تو سیکرٹری ہائوسنگ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کو ہٹا دیا گیا ہے۔یار رہے کہ ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کے خلاف ڈی جی ہاوسنگ کو درخواست دی گئی لیکن کوئی انکوائری نہ ہوئی.
بعد ازاں متاثرین اور ایک ہاوسنگ پراجیکٹ کے راجہ حفیظ نے بھی لیٹر جاری نہ کرنے پر سیکرٹری ہاوسنگ کو درخواست دی تھی جس پر انکوائری جاری تھی ، اس حوالے سے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا جو نہ ہو سکا بعد ازا ں واٹس ایپ پر میسج دیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا .

