277 کلو گوشت برآمد، تین مسلمان نوجوانوں کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات کی ایک عدالت نے گائے ذبح کرنے کے الزام میں تین مسلمان شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ، رپورٹ کے مطابق سزا پانے والے نوجوانوں کی شناخت وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے ، حکام کے مطابق تینوں کے قبضے سے 277 کلو گرام گائے کا گوشت برآمد ہوا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو عمر قید کے ساتھ مجموعی طور پر 3 لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ، گجرات کے نائب وزیراعلیٰ ہرش سانگھوی نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ گائے ذبح کرنے والوں کو قانون نہیں چھوڑے گا۔