اسلام آباد(کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انکوائری نمبر 920/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے پرتگال کا ورک پرمٹ فراہم کرنے کے بہانے شہری سے ہتھیائی گئی 38 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر لی .
درخواست گزار واجد حسین کے مطابق ملزم نے پرتگال میں ملازمت اور ورک پرمٹ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 ہزار یورو (تقریباً 38 لاکھ روپے) وصول کیے، تاہم وعدے کے مطابق ورک پرمٹ فراہم نہیں کیا۔

ایف آئی اے نے انکوائری کے دوران رقم کی مکمل ریکوری یقینی بناتے ہوئے 38 لاکھ روپے درخواست گزار کے حوالے کر دیے ، انکوائری کی جانچ پڑتال سب انسپکٹر انسا طیبہ نے کی، جن کی نگرانی میں قانونی و محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایات کے مطابق ویزا ایجنٹس اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تاخیر اور بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔

