اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان نے بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ، دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، جس کے لیے وفاقی وزیر مصدق مسعود ملک کو نامزد کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جہاں تہذیبی مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت ایس سی او کے پلیٹ فارم پر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے، مصدق مسعود ملک اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

