کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا ، گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں معزز ججز اور وکلا برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، گورنر سندھ نے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

