اسلام آباد (احسان بخاری) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف کو فوری طور پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر FIA/HQ/HR-I/2026/1 کے مطابق محمد بن اشرف (PSP/BS-19)، جو اس وقت ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے عہدے پر تعینات تھے، کو فوری طور پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
15 نومبر 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ محمد بن اشرف کو اپنے ہی پے اسکیل اور تنخواہ پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا ہے، جبکہ یہ احکامات تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہیں گے ، واضح رہے کہ نوٹیفکیشن میں محمد بن اشرف کو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں اور نہ ہی کسی انکوائری یا محکمانہ کارروائی کا ذکر کیا گیا ہے۔

