محسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات، ملکی صورتحال پر مشاورت

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں منصورہ کا دورہ کیا اور امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، وفاقی وزیر داخلہ اور امیرسیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہے ، امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔