دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

ممبئی (شوبز رپورٹر) بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر ایک اور ننھی خوشی نے دستک دی ہے ، اداکارہ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ، اداکارہ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جبکہ نومولود کے پاؤں کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش رواں ماہ 19 تاریخ کو ہوئی ، خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور نومولود بچی کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا ہے ، واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی ، دونوں کی ایک بیٹی دعا بھی ہے۔