اسلام آباد (ویب ڈیسک) پمز ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کو مبینہ طور پر لوٹنے والے دو جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق کارروائی کراچی کمپنی پولیس نے کی، جہاں کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر چوری کی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایس پی سٹی نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خلاف کارروائیوں میں اہلکاروں کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے ، پولیس حکام کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

